عوام روٹی‘ کپڑا‘مکان‘اسلام اور پختون کے نام پر دھوکہ نہیں کھائیں گے: پرویزخٹک

پشاور(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 2018 ء کے انتخابات میں عوام پختون، روٹی ،کپڑا، مکان، اسلام کے نام پر دھوکہ نہیں کھائیں گے۔ اسفندیار ولی خان، آصف علی زرداری، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کے اصل چہرے عوام پر عیاں ہوچکے ہیں ان سب نے قومی دولت لوٹ کراپنی تجوریاں بھریں اور غریب عوام کااستحصال کرتے رہے۔ اب اس ملک کوایک ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو ہمارے پاس عمران خان کی شکل میںموجود ہے۔ عمران خان کی حکومت نے تبدیلی کے ایجنڈے کے تحت گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں تاریخی اقدامات کئے ہیں۔اے این پی کے دور میں بد امنی عروج پر تھی ، تمام ادارے تباہ تھے ۔پاکستان میں عمران خان کے علاوہ کوئی بھی نظام اور اداروں کو ٹھیک کرنے کیلئے تیار نہیں۔آنے والے انتخابات قوم کے مستقبل کا تعین کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے خان شیر گڑھی پبی میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، ایم پی اے میاں خلیق الرحمن، نائب ناظم ضلع نوشہرہ اشفاق احمد خان، اشفاق کاکو، وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے چیئرمین حسین احمد خٹک نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔ اس موقع پر حاجی مہر عالم خان، عزیز خان، عبد اﷲ، رشید گل، سلمان خان، فیض اﷲ ، نعمان خان، ثناء اﷲ، عطاء اﷲ، میاں انعام اﷲ، عظمت خان، موسیٰ خان، صفی اﷲ، رشید خان، ایاز خان اور دیگر نے اے این پی اور جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ان کو پاکستان تحریک انصاف کی ٹوپیاں پہنا کر پارٹی میں شمولیت پر اُن کا خیرمقد م کیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ آج اے این پی کے قائدین کھل کر عوامی جلسوں میں شرکت کررہے ہیں درحقیقت یہ سب تحریک انصاف ،پاک فوج ، پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو دعا دیں۔ ورنہ ان کی پہلی حکومت میں لوگ کفن کے سفید کپڑے کے لیے ترس رہے تھے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے پبی میں 219.615 ملین روپے کے تخمینہ لاگت سے بین الاقوامی معیار کے جمنازیم کی تعمیر کا افتتاح کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...