لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ حسن سردارنے کہا ہے کہ ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز سے بات چیت جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ورلڈ الیون کیخلاف پاکستان ٹیم نے دوسرے میچ میں اچھا کم بیک کیا ، قومی ٹیم کو غیر ملکی لیجنڈز کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دورہ ورلڈ الیون سے ہاکی کی بحالی میں مدد ملے گی اور اب مزید ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔قومی ہاکی ٹیم کے لئے غیر ملکی کوچز سے بات چیت کے سوال پر حسن سردار نے کہاکہ فلورس جان ، بوولینڈر اور بلنک سمیت آسٹریلین کوچز سے بھی رابطہ کیا گیا ہے کسی حتمی صورت حال پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔