پہلا ٹی 20: پاکستان، نیوزی لینڈ آج مد مقابل، جیت کیلئے میدان میں اترینگے: عمر امین

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 8 بجے شروع ہو گا ۔ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، عمر امین، بابر اعظم، محمد حفیظ، احمد شہزاد، محمد نواز، حارث سہیل، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، عامر یامین، رومان رئیس اور محمد عامر شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائیگا۔نیوزی لینڈ کے سکواڈ کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، کولن منرو، راس ٹیلر، کولن دی گرینڈہوم، انارو کچن، گلین فلپس، ٹام بروس، مچل سینٹنر، بین وہیلر، سیتھ رینس، ایش سودھی اور ٹم ساوتھی شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائیگا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز خوب پریکٹس کی ‘کوچز نے کھلاڑیوں کو ان کی غلطیوں سے آگاہ کیا اور میچ جیتنے کیلئے ٹپس بھی دیں ۔ کھلاڑیوں ون ڈے سیریز کا بدلہ چکانے کیلئے پر عزم نظر آئے ۔ پاکستان کے آل رائونڈر عمر امین نے کہا ہے کہ ون ڈے سیریز میں غلطیوں کی وجہ سے شکست ہو ئی ہے ‘ٹی ٹونٹی سیریز میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔ کھلاڑیوںکے حوصلے بلند ہیں اور ون ڈے سیریز کی شکست کا بدلہ چکانے کی کوشش کرینگے ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کو میچ کے حوالے سے ٹپس دی گئی ہیں ‘امید ہے کھلاڑی کوچز کے پلان پر عمل کرکے سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرینگے ۔ پہلی شکست کو بھلا کر کھلاڑیوں کو اگلی منزل کے بارے میں سوچنا ہے ۔ غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کی ہے اور آئندہ میچز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرینگے ۔ سب نے عزم کرلیا ہے اور جیت کیلئے میدان میں اتریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...