٭ پاکستان اور ورلڈ الیون کی ٹیموں کے درمیان میچ ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا۔
٭ پولیس کی جانب سے میچ شروع ہونے سے پانچ گھنٹے پہلے ہی سٹیڈیم کو اپنے حصار میں لے رکھا تھا۔
٭ میچ کے دوران کراچی میں ہال آف فیم ایوارڈ وصول کرنے والے سابق اولمپیئنز مہرون کلر کی ویسکورٹ میں نظر آئے۔
٭ سابق اولمپیئن نے ورلڈ الیون کی آمد کو پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کے لیے شاندار قرار دیا۔
٭ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار نے بھی پی ایچ ایف کی خصوصی دعوت پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میچ دیکھا۔
٭ سپانسرز کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہاکی میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین سٹیڈیم نہ آسکے۔
٭ شائقین کی کم تعداد کو دیکھ کر انتظامیہ کی جانب سے ڈھائی سو روپے والا ٹکٹ فری کر دیا گیا۔
٭ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے بھی وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے ساتھ ہاکی سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔