تائی پی (آئی این پی) تائیوان نے چانگ ہوا کائونٹی کے دو فارموں میں برڈ فلو کی نئی وبا پھوٹنے کی تصدیق کی ہے اور 13ہزار سے زیادہ مرغیاں اور بطخیں تلف کر دی ہیں۔ یہ بات تائیوان کے جانوروں اور پودوں کی صحت کے معائنہ اور قرنطینہ بیورو نے بتائی ہے۔ ڈاچینگ ٹائون شپ، چانگ ہوا کائونٹی کے ایک فارم میں کئی روز قبل چھ ہزار سے زیادہ مرغیاں ہلاک ہو گئیں تھیں اور ان کے بارے میں اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ وہ اریان انفلوئنزا کی انتہائی پیتھوجینک ایچ 5این 2 علامات سے متاثر تھیں۔
تائیوان میں برڈ فلو کی نئی وبا پھیل گئی 13ہز ار سے زیادہ مرغیاں‘ بطخیں تلف
Jan 22, 2018