لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب کک باکسنگ ایسوسی ایشن میںاختیارات کی جنگ شدت اختیار کر گئی۔ پنجاب کک باکنگ ایسوسی ایشن میں ادریس حیدر خواجہ اور طاہر عباس گروپ آمنے سامنے آگئے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس میں ادریس حیدر خواجہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی جس کے بعد ادریس حیدر خواجہ کی جگہ ملک عاشق نواز چوہان کو قائم مقام صدر مقرر کر دیا گیا۔ ادریس خواجہ پر اختیارات کے ناجائز استعمال، بوگس اجلاس بلانے اور فنڈز میں خردبرد کے الزامات لگائے گئے ہیں ۔دوسری جانب ادریس حیدر خواجہ نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے جنرل کونسل اجلاس کو غیر آئینی قرار دے دیا ۔ان کا کہناتھا کہ صدر کی منظوری کے بغیر اجلاس نہیں بلایا جا سکتا جبکہ طاہر عباس نے ان کی جانب سے پنجاب کک باکسنگ ایسوسی ایشن کو دی گئی رقم کا بھی ناجائز استعمال کیا ہے جس پر ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
پنجاب کک باکسنگ ایسوسی ایشن میںاختیارات کی جنگ شدت اختیار کر گئی
Jan 22, 2019