کراچی(نیوزرپورٹر)پاکستان نیوی کمکار کمانڈ کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا پی این ایس جوہر کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے۔ وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے دوران تقریب گفتگو میں کہا کہ ملکی بحری سرحدوں کا تحفظ مزید مضبوط بنانے کے لیے مستقبل میں کئی نئے پلیٹ فارمز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔وائس چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ یہ دور غیرروایتی جنگ کا دور ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل آصف خالق نے مہمان خصوصی کوکمکار کمانڈ کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔دوسری جانب مہمان خصوصی نے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔
پاکستان نیوی کمکار کمانڈ کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب کا پی این ایس جوہر کراچی میں انعقاد کیا گیا
Jan 22, 2019