نوازشریف کی آج ہسپتال منتقلی کی اطلاعات پر تشویش ہے: شہباز شریف، مریم نواز

اسلا م آباد+ لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف نے نواز شریف کی جیل میں طبیعت کی خرابی کی اطلاعات پر اظہار تشویش کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی اطلاعات ملی ہیں جن پر سخت تشویش ہے۔ جیل میں حکام کی جانب سے میڈیکل بورڈ کی رپورٹس ذاتی معالجین کو فراہم کی جائیں۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں لیکن ہماری فیملی کو آگاہ تک نہیں کیا گیا ۔ ٹوئٹ میں انہوں نے کہا مجھے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور ان کو آج منگل کو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا جائے گا۔ مجھے یا ہماری فیملی کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا اور میڈیکل بورڈ کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس بھی ابھی تک نہیں دکھائی گئیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جیل حکام نواز شریف کی صحت، علاج سے متعلق صورتحال فوری واضح کریں، نواز شریف کی ہسپتال منتقلی کی اطلاعات پر کارکنان میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے۔ نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے نام خط میں مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کی سفارشات اور معلومات شیئر کی جائیں۔
نواز شریف صحت

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...