اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین کے غیر قانونی مستقلی کیس میں کے پی ٹی کے مینیجر ایچ آر محمودشریف کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی محمود شریف کو نیب نے سپریم کورٹ سے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔پیر کو کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ملازمین کی غیر قانونی مستقل کے ملزم کی اپیل کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی عدالت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے منیجر ایچ آ ر محمود شریف کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی ملزم کو نیب نے گرفتار کر لیا ودران سماعت ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ بطور منیجر ایچ آ ر میرا کردار صرف ڈاکیا کا تھا، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی گیلانی نے گوادر دورہ میں تمام ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیااگر کسی نے وزیراعظم کے اعلان کا غلط استعمال کیا تو وہ وزیر یا چیئر مین ہیں، اس وقت بابر غوری وزیر تھے2012میں بابر غوری کو کراچی میں کون انکار کر سکتا تھا2012 میں تو بابر غوری کا نام سن کر لوگ یہاں کانپ جاتے تھے، جس پر جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیا بابر غوری کو نیب نے گرفتار کیا؟ وکیل نیب نے بتا یا کہ ملزم بابر غوری مفرور ہے، جسٹس عظمت سعید نے وکیل ملزم کو مخاطب کرتے ہوے ریمارکس دیئے کہ نیب مقدمات میں ضمانت اب صرف غیر معمولی حالات میں ہی ہو گی ،اس کیس میں کیا غیر معمولی حالات ہیں وہ بتائیں۔
ملزم گرفتار