کابل+اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں+نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں فوجی بیس پر طالبان کے خودکش حملے میں 126 اہلکار ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے اور ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ نعشوں اور زخمیوں کو فوری ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ صوبہ وردک کے ضلع میدان میں حملہ آور نے بارودی گاڑی این ڈی ایس بیس کے قریب اڑا دی، 2 اندر داخل ہوگئے۔افغان خفیہ ایجنسی کا تربیتی مرکز بھی تھا‘ چھینی گئی امریکی ساختہ آرمڈ گاڑی میں بارود نصب کیا گیا ‘ مرنے والوں میں 8سپیشل کمانڈو بھی شامل ہیں۔پاکستان نے افغان شہر وردک میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان شہر وردک میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہے۔ مبینہ طور پر اس حملے میں 100سے زائد انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔ ایسے واقعات امن کی جاری کوششوں کیلئے نقصان دہ ہیں۔
افغانستان : طالبان کا فوجی اڈے پر خودکش حملہ‘ 26 اہلکار ہلاک‘ 30 زخمی
Jan 22, 2019