کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ کے بنچ نے شاہ رخ جتوئی کی اپیل پر ریمارکس میں کہا کہ ناقص تفتیش پر ملزمان کی رہائی کے بعد عدالتوں پر الزام آئے گا اور فوجی عدالتوں کا مطالبہ ہوگا۔ وکیل لطیف کھوسہ سے کہا کہ فوج سے عدالت لگوانے کے بجائے تفتیش کرائیں۔ آپ پارلیمنٹیرین ہیں لہٰذا فوج سے تفتیش کے بارے میں قانون سازی کریں جس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں ایک جمہوری پارلیمنٹیرین کے طور پر ایسا کیسے کرسکتا ہوں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مزید سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔
سندھ ہائیکورٹ