پشاور (نوائے وقت رپورٹ) قطر میں افغان طالبان اور امریکہ کے مذاکرات کی تصدیق ہو گئی۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق دوحہ (قطر) میں امریکیوں کے ساتھ مذاکرات شروع ہو گئے۔ مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔ ہمارے عمائدین کے علاوہ امریکی وفد کے لوگ شریک ہیں۔ تحریک طالبان افغانستان نے بیان میں کہا ہے کہ طالبان کے نمائندوں نے افغانستان کیلئے امریکی نمئاندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے مذاکرات کئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق مذاکرات قطری دارالحکومت دوحہ میں ہوئے۔ طالبان نے کہا کہ مذاکرات گزشتہ اجلاس میں امریکی طے شدہ ایجنڈے پر عملدرآمد پر کئے گئے۔ حالیہ اجلاس میں افغانستان میں امریکی فوج کے مستقبل پر بھی بات کی گئی تھی۔
طالبان مذاکرات
قطر میں امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد اور طالبان کے مذاکرات شروع
Jan 22, 2019