العین(آن لائن) جنوبی کوریا کی ایشیاء کپ میں امیدوں کو اس وقت دھچکا لگا ہے جب پریمئیر لیگ مڈفیلڈر کی سنگ یونگ ہیمسٹرنگ انجری کی بدولت ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ 29سالہ نیوکاسٹل یونائیٹڈ کے مرکزی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں ایک گھنٹہ سے کم وقت کیلئے کھیلے اور انہیں جنوبی کوریاکے دبئی میں فلپائن کیخلاف افتتاحی میچ کے دوران میدان سے باہر لے جایا گیا ۔ کی کے باہر ہوناے کا اعلان اس وقت کیا گیا جب دومرتبہ کے ٹورنامنٹ کے فاتح اور 2015ء کے رنر اپ جنوبی کوریا کی ٹیم منگل کو رائونڈ16میں بحرین کا مقابلہ کرنے کی تیاری کررہی ہے ۔ دستبرداری کے بعد یہ قیاس آرائیاں سامنے آئی ہیں کہ شاید کی عالمی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردینگے وہ2008ء میں اپنا ڈیبیو کرنے کے بعد سے 100سے زائد میچز میں ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں۔