نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) چھوٹے بیٹے کے ہاتھوں بڑے بیٹے کے قتل کے بعد باپ بھی شدت غم سے انتقال کرگیا۔ موضع خان مسلمان میں لین دین کے جھگڑے پرگزشتہ روز ملک سلمان نے اپنے بڑے بھائی ملک احسان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ والد ملک بشیر المناک واقعہ میں بیٹے کی موت کا صدمہ کا برداشت نہ کرسکا۔ اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا جس پر علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی۔