بہاولپور: خاتون کے ہاں شادی کے 9سال بعد چھ بچوں کی پیدائش، ایک بچی فوت ہوگئی

Jan 22, 2019

بہاولپور( نامہ نگار) سول ہسپتال بہاولپور میں جلالپور پیروالا سے آئی خاتون کے ہاں 9سال بعد چھ بچوں کی پیدائش ہوئی۔ ایک بچی وزن کم ہونے کی وجہ سے فوت ہوگئی جبکہ باقی پانچ بچے دو بیٹے اور تین بیٹیاں صحتمند ہیں اور سب بچوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ سول ہسپتال میں پہلی بار ہوا کہ ایک خاتون نے 6بچوں کو جنم دیا ۔

مزیدخبریں