اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پشاور کے نیشنل انکیوبیشن سینٹر(NIC) سے وابسطہ اسٹارٹ اپس اور انٹرپرنیورز کی میزبانی کی ، جنہوں نے پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں کمپنی کی سینئر مینجمنٹ کو اپنے آئیڈیاز، بزنس ماڈلز اور پروٹوٹائپ پیش کئے۔ ڈاکٹر ڈینیئل رٹز، پریزیڈنٹ وسی ای او، پی ٹی سی ایل کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں کمپنی کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ مرتضی زیدی، ڈائریکٹر ، NIC پشاور نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر(NIC) سے کاروبار کا آغاز کرنے والے سر فہر ست ا نٹرپرنیورز بشمول Azadi E-Bike, Darewro, Dera, Eleven.pk, E-Guard, اور NANO IT Solution سمیت اس اجلاس میں حصہ لیا۔ اس سیشن کا مقصدانٹرپرنیورزکی حوصلہ افزائی کرنا تھا ،جو ملک کے کاروباری اور معاشی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کا مستقبل ہیں ۔ اجلاس کے شرکاء میں تبادلہِ خیال کے دوران مارکیٹ میںاستحکام، ڈیفائنڈ ٹارگٹ مارکیٹ ، بزنس ماڈل، برانڈ پوزیشننگ اور مارکیٹنگ کی صلاحیت کا احاطہ کیا گیا اور اس بارے میںپریزینٹیشن دی گیٗں۔اس موقع پر، ڈاکٹر ڈینیئل رٹز، پریزیڈنٹ وسی ای او، پی ٹی سی ایل نے کہا :’’NIC پشاور سے آنے والے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کوایک جدید کاروباری ماحول کے لئے تعاون فراہم کرنے پر ہمیں فخر ہے۔ آج کا سیشن پاکستان میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے پی ٹی سی ایل کے عزم کا عکاس ہے ۔‘‘ مرتضی زیدی، ڈائریکٹر ، NIC پشاور نے اس موقع پر کہا :’’پی ٹی سی ایل کے ساتھ ہماری اس شراکت کے لیے میں ان کا شکر گزار ہوں ، کیونکہ نہ صرف یہ کہ انہوں نے مقامی کاروباری اداروں اور Startups کو فروغ دینے کا موقع دیا ہے، بلکہ جائزہ اجلاس میں مخصوص اسٹارٹ اپس کو رہنما ئی کے لیے اپنی سرپرستی میں لیتے ہوئے اس سفر میں ہمارے ساتھ رہے ۔‘‘