لندن(آئی این پی) برطانوی دارالحکومت میں مجسٹریٹ کورٹ کے باہر کھڑی گاڑی بم دھماکے سے تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی بائیشاپ اسٹریٹ میں واقع مجسٹریٹ عدالت کے باہر دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے کچھ دیر قبل ہی پولیس کو دہشت گردانہ حملے سے متعلق خفیہ اطلاعات فراہم کی تھی۔مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی کے زخمی ہونے اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں، پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کردیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ کے ارگرد موجود ہوٹلوں سمیت تمام عمارتوں کو خالی کرالیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی سیاست دانوں کاکہنا ہے کہ حملہ آوروں نے دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کچھ دیر قبل قبضے میں لے کر اسے آلٹر کیا اور رات آٹھ بجے عدالت کے سامنے دھماکے سے اڑا دی۔واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز کافی دور تک سنائی دی اور دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تھی جو ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی نہیں بجھائی گئی۔