ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے زیر اثر کریمیا کے قریب بحیرہ اسود میں تنزانیہ کے تیل بردار جہازوں میں آگ لگنے سے 14افراد ہلاک اور 5لاپتہ ہوگئے۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق روس کی فیڈرل ایجنسی برائے میریی ٹائم و سمندری ٹرانسپورٹ کے ترجمان الیکسی کراوچینکو کا کہنا تھا کہ سمندر سے 11نعشوں کو نکال لیا گیا ہے۔پورٹ کے مطابق دونوں جہازوں کینڈی اور مائیسترو کا عملہ بھارت اور ترکی سے تعلق رکھتا تھا۔کینڈی کے عملے کی تعداد 17تھی جبکہ مائیسترو کا عملہ 14افراد پرمشتمل تھا۔ الیکسی کراوچینکو کا کہنا تھا کہ 12افراد زندہ بچ گئے لیکن 5افراد کے بارے میں کسی کو علم نہیں کہ وہ کہاں گئے۔ان کاکہناتھاکہ جہاز میں آگ اس وقت لگی جب ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں ایندھن تبدیل کیا جا رہا تھا جبکہ عملے نے جان بچانے کی کوشش کی تاہم صرف 12افراد بچ پائے روسی بحری امور کے ترجمان نے کہا کہ تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ کریمیا کے حکام کریچ شہر میں متاثرین کے لئے انتظام کر چکے ہیں ، خیال رہے کہ بحیرہ اسود میں کریچ اسٹریٹ اس مقام کے بہت قریب جہاں نومیر 2018میں روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کا آغاز ہوا تھا۔ کریچ اسٹریٹ میں روس نے یوکرین کے بحری جہاز کو اپنے قصبے میں لیا تھا جہاں سے وہ سمندری حدود عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔