لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 21 ویں کھلاڑی کے انتخاب کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل 24 جنوری کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ قذافی سٹیڈیم میں ہونے والی ڈرافٹنگ میںتمام فرنچائز اپنے 21ویں کھلاڑی کا انتخاب کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے سے منتخب کھلاڑیوں کی عدم دستیابی پر ان کے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی ۔ملتان سلطانز سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو اسمتھ کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرے گی ،پی ایس ایل انتظامیہ نے تما م فرنچائزمالکان کو 21واں کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔