ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

Jan 22, 2019

برج ٹاؤن (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) بدھ سے برج ٹائون میں شروع ہو گا۔ انگلش ٹیم جوروٹ کی قیادت میں جیت کا عزم لئے ویسٹ انڈیز پہنچ چکی ہے۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش کھلاڑیوں نے کیریبین میں دو پریکٹس میچوں میں بھرپور انداز سے اپنی صلاحیتوں کی جانچ کی اور اب وہ ٹیسٹ سیریز میں کالی آندھی کے خلاف ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز (کل) بدھ سے ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 31 جنوری سے 4 فروری جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 سے 13 فروری تک کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں