سو سے زائد گائوں کی اکلوتی سٹرک سرائیں تا آڑہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

چوآسیدن شاہ (نامہ نگار) سابق ضلع ناظم سردار عباس کے دور میں سرائیں چوک سے آڑہ بننے والی سٹرک گذشتہ کئی سالوں سے محکمہ ہائی وے کے اہلکاروں کی عدم توجہی اور لاپرواہی کی وجہ سے انتہائی خراب ہو چکی ہے اور سرائیں سے آڑہ تک جگہ جگہ گڑھے بنے ہوئے ہیں اگر اُن کو اس وقت فوری طور پر ریپئر کر دیا جائے اور اُن گڑھوں میں مصالہ ڈال دیا جائے تو سٹرک اپنی اصل پوزیشن میں واپس آسکتی ہے علاقہ جھنگڑ کے عوام محمد شکیل ،محمد زراعت ، امیرسلطان ،محمد کاشف، نعیم خان،ملک گل افسر،محمد نذیر اور دیگرنے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی ڈویثزن ،ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی اوراسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ ڈاکٹر عدنان خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سو سے زائد گائوں کی اکلوتی سٹرک سرائیں تا آڑہ روڈ کی مرمتی کے لئے محکمہ ہائی وے کو احکامات صادر کریں تاکہ سٹرک مزید خراب ہونے سے بچ سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...