راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ٹریفک پولیس نے شدید برف باری کے دوران مری آنے والے سیاحوں کے لئے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے ٹریفک روانی اور سیاحوں کی مدد ، معاونت کے لئے ٹریفک پولیس کے 210اہلکار اور ہیلپ لائن پر خصوصی سکواڈ تعینات کردئے گئے ٹریفک پولیس نے مری میں جاری شدید برف بار ی کے دوران سیاحوں کے خوشگواراور محفوظ سفر کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاح گاڑی کے ٹائروں پر ٹوچین کا استعمال لازمی کریں سیاح مری میں غلط پارکنگ سے مکمل گریز کریںاورڈبل لائن ہر گز نہ بنائیں کیونکہ غلط پارکنگ اور ڈبل لائن روڈیوزرز کے لئے ٹریفک پریشانی کا سبب بنتی ہے، جلد بازی نہ کریں تحمل سے ڈرائیونگ کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں،صرف پارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کریں،دو طرفہ ٹریفک چلنے کی وجہ سے سیاح غلط پارکنگ نہ کریں،سڑک پر گاڑی کھڑی کر کے سیلفیاں نہ بنائیں،ٹائروں میں ہوا کا پریشر کم رکھیں، اچھی اور میکنیکلی بہترین گاڑی پر ہی مری آئیں،پہاڑی علاقے میں اپنی گاڑی بہت احتیاط سے چلائیں،ڈرائیور گاڑی چلاتے وقت صرف ڈرائیونگ پر توجہ رکھے ،بیٹری کی کنڈیشن اچھی ہو تاکہ سخت سردی میں بھی گاڑی بآسانی سٹارٹ ہو جائے، اچھا اور ماہر ڈرائیور ہی گاڑی کو مری لے کر آئے صرف پیٹرول پر ہی گاڑی کو مری لے کر آئیں، اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایا کہ حالیہ شدید برف باری کے دوران مری آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پولیس ٹیم ورک کے ساتھ بھرپور محنت کر رہی ہے بہترین ٹریفک سہولیات کے لئے سیاح ٹریفک پولیس کی سفری ہدایات پر عمل کریں ٹریفک پولیس تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے برف باری میں بھی سیاحوں کو بھر پور ٹریفک سہولیات فراہم کر رہی ہے اس موقع پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے سیاح ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ برف باری کے دوران سفری سہولیات کی فراہمی میں آسانی ہو سیاح معاونت ، مدد اور رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 051.9269200پر رابطہ کریں۔
شدید برف باری کے دوران مری آنیوالے سیاحوں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری
Jan 22, 2019