پولیو مہم میں والدین اپنے بچوں کو قطرے پلانا یقینی بنائیں، بابر بن عطاء

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے کہا ہے کہ پولیو مہم میں والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا یقینی بنائیں، موجودہ موسم پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے موزوں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ورکر ہمارے ہیرو ہیں ان کی خدمات قابل تعریف ہیں ، پولیو ورکرز اس بار بھی گھر گھر جاکر ہر بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلانا یقینی بنائیں گے۔بیان کے مطابق قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر ملک بھر میں پولیو مہم کی کامیابی کے لئے سرگرم عمل ہے اور اس مہم کی کامیابی کے لئے ملک بھر میں 50 ماہرین اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم کی بہتری کے لئے تجاویز دی ہیں جس کے مطابق انسداد پولیو کے قطروں سے رہ جانے والے بچوں کو خصوصی طور پر قطرے پلانے پر توجہ دی جائے گی تاکہ پولیو سے رہ جانے والے بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہیں تاکہ وائرس کا خاتمہ ہمیشہ کے لئے کیا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن