کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جُلا رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 793 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان موجود ہے۔ رپورٹ فائل ہونے تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 249 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 39 ہزار 793 پر پہنچ ٹریڈ کر رہا تھا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ مارکیٹ شروع ہونے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 44 پوائنٹس کے ساتھ 39 ہزار 587 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 39 ہزار 543 پر موجود تھا ۔تاہم ابتدا میں مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 39 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔تاہم کچھ ہی دیر میں مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور 100 انڈیکس میں 58 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے بعد مارکیٹ ایک بار پھر مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی اور 100 انڈیکس میں 54 پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا۔
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 237 پوائنٹس کے اضافے پر بند ہوا۔