سانحہ ساہیوال کی فائل دبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، حادثے کی جگہ کے تمام شواہد ضائع کر دیئے گئے، گاڑی اور گولیوں کا فرانزک بھی نہ کرایا جاسکا۔ حکام نے آپریشن میں شامل اہلکاروں کے بیان لے کر رپورٹ تیار کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق ساہیوال واقعہ کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، فائر نگ کی جگہ کلیئر ہونے سے اہم شواہد ضائع کر دیئے گئے، گاڑی اور گولیوں کا فرانزک نہ کرایا جاسکا۔