مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی نئی کارروائی میں آج دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے Heff Shirmal میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ادھر بارش اور برفباری کے باوجود لوگ شاہراہوں پر نکل آئے اور نوجوانوں کی شہادت کے واقعے کےخلاف بھرپور مظاہرے کئے۔حکام نے علاقے میں موبائل انٹر نیٹ سروس بند کردی ہے۔
ادھربھارتی فوجیوں نے ضلع بارہ مولا کے علاقے Rafiabad میں Dandosa کے مقام پر گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دورا ن متعدد گھروں میں گھس گئے اور رہائشیوں کو ہراساں کیا۔