وزیرِ مملکت شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ مسلمان آج ڈراہوا،سہما ہوا ہےکچھ کر نہیں پارہا، جاگ جاؤ مسلمانو جاگ جاؤ اور دنیاکوبتادو کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں ، پوری قوم دیکھےگی ساہیوال واقعے کے ذمہ داروں کوکیسےعبرت کانشان بنایاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ہم نے دنیا کو مثبت جواب دینا ہے، مسلمان آج ڈراہوا،سہما ہوا ہےکچھ کر نہیں پارہا ، آج چین اور پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں ، غیرملکی وفود دیکھیں یہ وہ قابل لوگ ہیں جو خدمت کررہے ہیں۔