عمران خان کی حکومت میں ملک کو ڈوبتے دیکھ رہا ہوں: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

Jan 22, 2019 | 23:02

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں ملک کو ڈوبتے دیکھ رہا ہوں۔ چین نے ہماری محنت کے باعث بلوچستان اور پختونخواہ میں ماس ٹرانزٹ منظور کیا۔سندھ اسمبلی میں خطاب کے دوران کراچی سرکلر ریلوے اور سی پیک سے متعلق منصوبوں میں رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے اورنج ٹرین طرز پر کراچی سرکلر ریلوے پیکج مانگا تھا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے باوجود وزارت منصوبہ بندی نے انکار کردیا۔ چینی کمپنیوں کو بنک گارنٹی دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کو متعدد خطوط لکھے ہیں لیکن ان کے جواب نہیں دیے گئے

مزیدخبریں