انڈر 19 ورلڈکپ ، پاکستانی ٹیم آج زمبابوے کیخلاف کھیلے گی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میںاسکاٹ لینڈ کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم (آج)بدھ کو زمباوے کے مدمقابل آئے گی۔ زمبابوے کے خلاف جیت سے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے سپر لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے خلاف 76 رنز کا ہدف محض 12ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔دوسری جانب زمباوے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، میچ میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے زمباوے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 9 وکٹوں سے ہرایا تھا۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری پول میچ 24 جنوری بروز جمعہ کو بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ محمد حارث کاکہنا ہے کہ انڈر 19 کرکٹ، ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کوئی بھی نوجوان کرکٹر قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ نوجوان بلے باز کا کہنا ہیکہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...