اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نا اہلوں کا ٹولہ ہے، آٹے، چینی کے بعد گھی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نامزد چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ نیک نام افسر ہیں‘ حکومت اور اپوزیشن نے جو مل کر الیکشن کمشنر اور ممبران کا چنائو کیا وہ ان کی آئینی ذمہ داری تھی۔