اداکار محسن عباس کی سابق اہلیہ نے بچے کے خرچے کیلئے دعویٰ دائر کر دیا

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے اداکار محسن عباس کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے بچے کے خرچ کے دعویٰ کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ محسن عباس کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سابق اہلیہ کو پہلے بھی خرچہ ادا کرتا رہا اور تمام حقوق پورے کیے، میں بیروزگار ہوں، ماہانہ کچھ بھی کما نہیں رہا، میرے مالی حالات سخت خراب ہیں، سابق بیوی اور بچے کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتا۔ محسن عباس نے کہا کہ عدالت قانون کے مطابق سابق اہلیہ کی درخواست پر کاروائی کرے۔ بعدازاں فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے فریقین کے وکلاء کو 27 جنوری کو بحث کے لیے طلب کر لیا ہے۔ اداکارہ فاطمہ سہیل کی جانب سے دائرکردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بچے کا ماہانہ خرچہ اکیلی برداشت نہیں کر سکتی، عدالت سابق شوہر کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...