بدوملہی: بزنس مین کی شادی، وزرائ، پولیس افسروں کی موجودگی میں گھنٹوں ڈالروں کی برسات

بدوملہی (نامہ نگار) بزنس مین چودھری شہریارگورایہ کی شادی پر ڈالر اور غیر ملکی کرنسی کی بارش کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان بزنس مین چودھری شہریار گورایہ کی شادی میں ڈالرز اور غیر ملکی کرنسی کئی گھنٹوں تک لٹائی گئی۔ دولہا چودھری شہریار گورایہ کے گلے میں جو ہار ڈالے گئے وہ بھی ڈالرز سے خصوصی طور پر تیار کروائے گئے۔ شادی کی تقریب میں صوبائی وزیر زراعت خرم شہزاد لغاری، ارکان صوبائی اسمبلی چودھری اقبال احمد گجر، نواز احمد چوہان اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن