آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملہ پر فیصل صدیقی کاسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط

Jan 22, 2020

اسلام آباد (مسعود ماجد سید؍خبر نگار) آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی کے گرما گرم معاملہ پر فیصل صدیقی ایڈوکیٹ نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا۔ ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق فیصل صدیقی نے جبران ناصر کیجانب سے آئی جی سندھ تبدیلی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ درخواست گزار نے آئی جی سندھ تبدیلی کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور اس خط کے متن کے مطابق عدالت نے وفاق سے مشاورت کے بغیر آئی جی سندھ کی تبدیلی سے روک دیا تھا۔ سندھ رپیل پولیس ایکٹ 1861، سیکشن 12 کے مطابق آئی جی تقرری مدت 3 سال ہوتی ہے۔ آئی جی سندھ کی اس تقرری ے مطابق مدت ستمبر 2021 میں مکمل ہونی ہے۔ یوںمدت سے پہلے آئی جی کی تبدیلی کے دو طریقہ کار موجود ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کے لئے نام بھیجوانابھی غیر قانونی ہے۔ خط کے متن کے مطابق قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد آئی جی سندھ کو تبدیل کیا جائے۔ خط کی کاپی سیکریٹری اسٹیبلمشنٹ ڈویژن، سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اور آئی جی سندھ کلیم امام کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں