انٹر پول کے سابق صدر کو رشوت لینے پر 13 سال قید

Jan 22, 2020

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) انٹرپول کے سابق صدر مینگ ہونگ وے کو رشوت لینے کے جرم میں 13 سال قید سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مینگ ہونگ وے کو دوم لین یو آن جرمانہ بھی کیا گیا۔ مینگ ہونگ وے نے گزشتہ سال دو ملین ڈالر کی رشوت کا اعتراف کیا تھا انہیں گزشتہ سال فرانس سے چین پہنچنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں