کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی کاروبار حصص میںمندے کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید121.15پوائنٹس کی کمی سے 42626.47پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ 59.59فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی ،مندے کے سبب مارکیٹ میںسرمایہ کاروں کے 19 ارب روپے ڈوب گئے تاہم کاروباری حجم پیرکی نسبت 2.11فیصدزائد رہا۔کے ایس ای100انڈیکس42965پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہوگیا اور انڈیکس 42337پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ایک بار پھر منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث ریکوری آئی لیکن مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس121.15پوائنٹس کی کمی سے 42626.47پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر344کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے127کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ205میں کمی اور12میں استحکام رہا ۔مندے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 19ارب11کروڑ21لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر80کھرب 14ارب82کروڑ4لاکھ روپے ہوگیا ۔