حضرو( نمائندہ نوائے وقت ) سا بق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و سابق جنرل سیکر ٹر ی پی ایم ایس پنجاب(EB) چنگیز خا ن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الزام تراشیوں سے بحران حل نہیں ہو نگے ،ا پنے گریبانوں میں جھانکنا پڑے گا، ٹما ٹر بحران کے بعد آٹے کا بحران آنا ٹوٹل مِس مینجمنٹ او ر بیڈ گورنس ہے،چنگیزخان نے کہا کہ کوئی بندہ اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں کررہاہے اور تمام معاملات دیہا ڑ ی دار کاموں کی طرح کیے جا رہے ہیں،حکومتی امور میں بحران آجاتاہے لیکن بحران پر بحران آنا مکمل نالائقی اور نا اہلی ہے،ٹماٹر بحران کے بعد اگر وزیراعظم ذمہ داروں کا تعین اُوپر سے کرتے تو آج آٹے بحران میں AC اور فوڈ کنٹرولر معتل کرنے کی ضرور ت نہ پیش آتی،میں آج پھر کہ رہا ہوں کہ عمران خان کی سب کوشیشیں نیچے عوام کی زندگی میں بہتری لانے میں اثر نہیں دیکھا رہی ہیں،انتظامی اور سیاسی ٹیم کو ایک جھٹکا د یں اور ان سے کام لیں تاکہ عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں کیونکہ عوام پہلے ہی بیروزگار ی،مہنگا ئی کے بوجہ تلے دبی ہوئی ہے،وہ کسی بھی انتظامی نالائقی کا مزید بوجہ برداشت نہیں کرسکتی،آج سمگلنگ،ذخیرہ اندوزی روکھنے والے اداروں کا نام ونشان نظر نہیں آرہا،صرف بیانات کی حد تک کاروائیاں نظر آتی ہیں۔