پی آئی اے 482 ارب روپے خسارہ میں ہے: حکومت

منگل کوپارلیمنٹ ہائوس میں چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری پر قائم پارلیمانی کمیٹی کے 13ویں اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی نامزدگی پر اتفاق رائے ہو گیا۔ اپوزیشن الیکشن کمشن کے سابق سیکریٹری بابر یعقوب کو چیف الیکشن کمشنر کی دوڑ سے آئوٹ کرنے میں کامیاب ہو گئی ان کی جگہ ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ کی بطور چیف الیکشن کمشنر کو بنوا دیا۔ڈاکٹر سکندر سلطان کا شمار اچھی شہرت رکھنے والے بیورو کریٹس میں ہو تا ہے۔ سیاسی حلقوں کی جانب سے سکندر سلطان راجہ کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔سینیٹ اجلاس میں آٹا کے بحران کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کی وفاقی وزیر خسرو بختیار کی ایوان میں تقریر کے دوران اپوزیشن شور شرابہ کیا اور ان کے اعداد و شمار تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ اس طرح سینیٹ ہفتہ میں تین روز کام کر رہی ہے لیکن ایام کار7روز شمار ہوں گے ۔ سینیٹ کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ پی آئی اے 482 ارب روپے کے خسارے میں ہے ، گزشتہ پانچ سالوں میں پی آئی اے کے کل466ملازمین کی تعلیمی ڈگریاں جعلی ، بوگس اور ٹیمپر شدہ پائی گئیں،موجودہ وقت میں47 پائلٹس پی آئی اے میں کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیںجو کہ 60 سال کی عمر سے زائد ہیں،ماضی میں جعلی ڈگری والے پائلٹس کو نوکریاں دی گئی، جعلی ڈگری والے 15 پائلٹس کام کررہے تھے جن کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے پاکستان بیت المال نے ملک بھر میں دارالاحساس کے نام سے 39 یتیم خانے قائم کئے ہیں۔
پارلیمنٹ کی ڈائری

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...