گزشتہ سال 56 صحافی ہلاک زیادہ ہلاکتیں متنازعہ علاقوںسے باہر ہوئیں: اقوام متحدہ

Jan 22, 2020

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش کے ترجمان سٹیفین دوجاریک نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 56 صحافی ہلاک ہوئے جن میں سے زیادہ صحافی تنازعات کے علاقوں سے باہر مارے گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے اعدادوشمار کے حوالے سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس تعداد میں 2018ء کی نسبت نصف تک کمی واقع ہوئی لیکن ملزمان کو قرار واقعی سزا نہیں دی جاسکی ۔ یونیسکو کے مطابق 2018 ء میں 99 جبکہ 2010ء سے 2019ء تک 894 صحافی مارے گئے۔

مزیدخبریں