میڈرڈ(صباح نیوز)سپین میں سمندری طوفان گلوریا نے تباہی مچا دی،،بارش اور برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، 200 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان گلوریا سپین سے ٹکرا گیا، مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور برفباری سے نظام زندگی منجمد،30 صوبوں میں ویدر الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ویلینشیامیں115کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے لگیں۔120 کونسل نے سکولوں میں چھٹی دے دی۔ مختلف حادثات میں 3افرادہلاک ہو گئے۔ برفانی طوفان کی وجہ سے200 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔
سپین: سمندری طوفان گلوریانے تباہی مچا دی، 3 افراد ہلاک
Jan 22, 2020