صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے اعلان تک عہدے پر کام کرتا رہونگا: عبداللہ عبداللہ

کابل (اے پی پی) افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے اعلان تک وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ قومی حکومت کی قانونی حیثیت بدستور برقرار ہے اور کسی کو اس بارے میں سوال اٹھانے کا حق نہیں۔افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کے امکان کے بارے میں کہا کہ امن کی خواہش انفرادی نہیں اجتماعی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری افغان قوم امن چاہتی ہے اور امن کی کوششوں میں اسے بھی شریک کیا جانا چاہیے۔عبداللہ عبداللہ نے وزارت امن کے اس بیان پر کڑی نکتہ چینی کی کہ امن کی تمام کوششیں صرف اور صرف اس وزارت کے تحت انجام پانا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت امن کی مذاکراتی ٹیم کو طالبان کے ساتھ اکیلے مذاکرات کرنے کا حق حاصل نہیں۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزارت امن کے ذریعے امن کے عمل کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...