کراچی (اسٹاف رپورٹر) بفروزن میں غربت کی ماری ایک بچے کی ماں نے مالی تنگدستی سے پریشان ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی اس حوالے سے ایس ایچ او گبول ٹاو?ن سہیل شہزاد نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر نے موقع پر پہنچ گھر کا دروازہ توڑ کر متوفیہ کی لاش اتار کر ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 30 سالہ مدھو زوجہ لال چند کے نام سے ہوئی ، انھوں نے بتایا کہ خاتون کے شوہر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ ایک بچے کا باپ ہے اور روزانہ کی اجرت پر کام کرتا ہے کبھی کام ملتا ہے اور کبھی نہیں جس کی وجہ سے گھر میں بھی فاقے چل رہے تھے جبکہ گھر میں بچے کے لیے دودھ تک لانے کے پیسے نہیں تھے اور اسی وجہ سے ہم میاں بیوی میں پیسے نہ ہونے پر جھگڑا چلتا رہتا تھا اور اسی مالی بدحالی کی وجہ سے اس کی بیوی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی ، سہیل شہزاد نے بتایا کہ جس گھر میں خودکشی کی گئی تھی وہ بفرزون سیکٹر 15 بی میں واقعے بنگالی پاڑہ میں ایک کمرے کا گھر تھا جو کہ انھوں نے کرایے پر لیا ہوا تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد خاتون کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
تنگدستی سے پریشان ماں نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی
Jan 22, 2020