حفاظت کیلئے ہرشخص کوقانون سے آگاہی ضروری ہے،کمشنرافتخارشلوانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ قانون کا علم ہر شخص کو رکھنا چاہئے اس سے انہیں اپنے حق کے حصول اور اس کی حفاظت کر نے میں مدد مل سکتی ہے ۔ وہ مقامی ہوٹل میں لائرز برائے انسانی حقوق اور لیگل ایڈ کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ ورکشاپ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ قانون کا علم عوام کی خدمت کے کاموں میں مصروف رضاکاروں اور پبلک سرونٹس دونوں کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے ان غیر سرکاری تنظیوں کی ان کوششوں کی تعریف کی جو عوام کو ان کے حقوق سے متعلق قوانین سے آگاہی کی کوششیں کر رہے ہیں ۔اس موقع پر لائرز برائے انسانی حقوق اور لیگل ایڈ کے صدر ضیا اعوان نے خواتین اور بچوںکے حقوق کے بارے میں تنظیم کی کوششوں کی تفصیلات سے آگا ہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ان کی تنظیم گذشتہ تیس سال سے انسانی حقو ق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے جبکہ 2011 میں ان کی تنظیم نے خواتین اور بچوں کے حقو ق کے حصول کے سلسلہ میں ہیلپ لائن سروس شروع کی۔ اس سے قبل ورکشاپ کے شرکا نے ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ورکشاپ ان کے لئے مفید ثابت ہوئی اس سے انھوں نے بہت کچھ سیکھاہے اس سے انھیں اپنی ذمہ داریوں اور خواتین اور بچوں کے حقوق کے بارے مین ان قوانین و قواعد سے بھی آگاہی ہوئی ہے جن کا پہلے انھیں علم نہیں تھا انھوں نے کہا کہ اب وہ خواتین اور بچوں کی خدمت اور حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر کمشنر کراچی نے شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔

ای پیپر دی نیشن