اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے ڈی سی کچی سلطان احمد کی توہین عدالت کیس میں سزا کے خلاف اپیل میں ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے معاونت طلب کر لی۔ سلطان احمد کو ایک سول جج کو حراست میں لینے پر توہین عدالت کی سزا دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ میں ڈی سی کچی سلطان احمد کی توہین عدالت کیس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت سلطان احمد کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سلطان احمد نے اس وقت اپنی ذمہ داری کو نبھایا ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قوانین کو مدنظر نہیں رکھا ۔