کراچی (نیوزرپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی ڈپٹی سیکریٹری رعنا فضل نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی دعوت دین کے لیے ہر شعبہ زندگی میں متحرک ہے اور معاشرے کی اسلامی بنیادوں کو مضبوط رکھنے کیلئے کردار ادا کر رہی ہے۔ دعوت دین کو وسعت دینے کیلئے حلقہ جات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی ضرورت ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی حلقہ خواتین کی ناظمات اضلاع اور ارا کین شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ کراچی اسما سفیر نے کہا کہ دعوت دین کی تحریک میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ہماری بزرگ اراکین نے ان تھک محنت کر کے آج حلقہ خواتین کو جس مقام پر پہنچایا وہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے ذمہ داران سے کہا کہ جماعت اسلامی کے وژن اور مشن کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں اور نئے عزم و حوصلے سے غلبہ دین کی جدوجہد کریں۔تنظیم کو مستحکم کرکے دعوت میں جدت اور کمزوریوں کو دور کرکے ہم زیادہ تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔اجلاس میں جاوداں فہیم ،شمینہ عتیق،حمیرا خالد،شیبا طاہر،سمیہ عاصم اور ثنا علیم نے نائب ناظمات کراچی اور فرح عمران نے حلقہ خواتین کراچی کی سیکریٹری کا حلف اٹھایا۔علاوہ ازیں اجلاس میں شعبہ جات کی ذمہ داران کا بھی تقر ر کیا گیا ۔ جن میں منور اخلاص( الخدمت)، اقبال النساء (قرآن انسٹیٹیوٹ )،ثمرین احمد( نشرواشاعت ) عذرا سلیم (جے آئی یوتھ)، امینہ سلیم (حرم فورم)، ریشماں آفتاب (نافع کی نگراں)، سعدیہ طہ( شعبہ اطفال کی نگراں) شامل ہیں ۔