لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کو ٹی ٹونٹی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے بنگلہ دیش کیخلاف کلین سویپ کرنا ہوگا۔ گرین شرٹس کو ،نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے کلین سویپ کرنا ہوگا ،پاکستان کی ایک شکست بھی کینگروز کو نمبر ون بنا سکتی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پاکستان اس وقت 270 پوائنٹس کیساتھ پہلے ،آسٹریلیا269پوائنٹس کیساتھ د وسرے جبکہ انگلینڈ265 پوائنٹس کیساتھ تیسرے اورجنوبی افریقہ262 پوائنٹس کیساتھ فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ بھارت 260 پوائنٹس کیساتھ پانچویں،نیوزی لینڈ252 پوائنٹس لے کر چھٹے،افغانستان اور سری لنکا 236،236 پوائنٹس کیساتھ ساتویں اور آٹھویں، بنگلہ دیش 227 پوائنٹس کیساتھ نویں اور عالمی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم 223 پوائنٹس کیساتھ دسویں پوزیشن پر براجمان ہے۔
ٹی ٹونٹی رینکنگ پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کا کلین سویپ ضروری
Jan 22, 2020