لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کی تقرری کردی۔ آئی سی سی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز میں میچ ریفری کے فرائض سابق سری لنکن کرکٹر رنجن مدوگالے کے سپرد کیے ہیں۔تینوں ٹی ٹونٹی میچز میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض پاکستان کے احسن رضا اور شوزب رضا انجام دیں گے جبکہ احمد شہاب کو تھرڈ اور طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔