ایلس ویلز کی سیکری ٹری خارجہ سے ملاقات: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، ایل او سی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری، سیاسی امور سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ امریکی وفد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔ بھارت کی طرف سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے متعلق بتایا گیا۔ پاکستان نے عالمی برادری کو معاملے پر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ملکوں نے افغان امن عمل پر حالیہ پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن اور پاک افغان تعلقات میں بہتری کیلئے پرعزم ہے۔ امریکی وفد کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ دورہ ایران، سعودی عرب اور امریکہ سے آگاہ کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں قیام امن اور کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے سفارتی کوششوں پر زور دیا جانا چاہئے۔ دریں اثناء امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان امریکہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ ندیم بابر نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں امریکی ٹیکنالوجی تجربے اور مہارت سے مستفید ہو سکتا ہے۔ پاکستان توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ ملک توانائی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش و پیداوار بڑھا دی ہے۔ ایلس ویلز نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون مضبوط ہو گا امریکہ قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی میں پاکستان سے تعاون کریگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...