عالمی برادری کواسرائیل اورفلسطین کے تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے:چین

چین نے کہاہے کہ عالمی برادری کواسرائیل اورفلسطین کے تنازعات برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب Zhang Jun نے سلامتی کونسل میں بتایا کہ مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیربین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔چین کے مندوب نے کہاکہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اورمعقول حل کے بغیرمشرق وسطیٰ میں دیرپاامن وسلامتی کاقیام ممکن نہیں۔

ای پیپر دی نیشن