جاپان کے بڑے الیکٹرانک ساز ادارے توشیبا کارپوریشن نے معلومات کو ناقابلِ فہم بنانے کی جدید ترین ٹیکنالوجی آئندہ سال مارچ تک گاہکوں کو مہیا کرنا شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس کا مقصد کوانٹم کریپٹوگرافی نامی اس ٹیکنالوجی کو امریکہ میں تجارتی شکل دینا ہے۔توشیبا کے عہدیداران کو یقین ہے کہ سپر فاسٹ کوانٹم کمپیوٹروں کے حقیقت بن جانے پر انکی ڈیٹا ترسیل، سکیورٹی کے نکتہ نظر سے کافی غیر محفوظ بن سکتی ہے۔توشیبا کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ انکی کریپوٹوگرافی ٹیکنالوجی پر نقب لگانا ناممکن ہو گا۔ اس میں معلومات کی ناقابل فہم شکل اور اسے دوبارہ قابل فہم بنانے کا فارمولا فوٹون نامی روشنی کے ذرات کے ذریعے روانہ کیا جاتا ہے۔اس پر نقب لگانے کی کوشش فوٹون کی حالت بدل دے گی اور فارمولا ناقابلِ استعمال ہو جائے گا۔توشیبا کی نگاہ میں امریکی حکومت اور مالیاتی ادارے اس ٹیکنالوجی کے گاہک بن سکتے ہیں کیونکہ وہ حساس معلومات کی بھاری مقدار استعمال کرتے ہیں۔
توشیبا کا کوانٹم کریپٹوگرافی فروخت کرنے کا منصوبہ
Jan 22, 2020 | 11:40