شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کی جانب سے برطانوی خبررساں اداروں کو خط کے ذریعے متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر ان کی تصاویر خریدی یا شائع کی گئیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے اور اس عمل کو ہراساں سمجھا جائے گا۔وکلاء کے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے نمائندے مستقل ان کے گھر کے باہر موجود ہیں اور جدید کیمروں سے ان کی تصویریں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔پرنس ہیری شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کے بعد نئی زندگی کی تیاری کیلئے برطانیہ سے کینیڈا پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی اہلیہ میگھن مرکل اور 8 ماہ کا بیٹا آرچی پہلے سے مقیم ہیں۔